ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

پاکستان کرکٹ ٹیم کا مستقبل کس پر منحصر ہے؟ اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرمناک کارکردگی اور پہلے مرحلے میں ہی میگا ایونٹ سے اخراج کے بعد ٹیم میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 پاکستان کرکٹ ٹیم اور اس کے پرستاروں کے لیے کسی بھیانک خواب سے کم نہیں، کیونکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار گرین شرٹس کی کارکردگی شرمناک رہی اور وہ رسوا کن انداز میں پہلے مرحلے میں ہی میگا ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

اس بدترین کارکردگی کے بعد پوری کرکٹ ٹیم اور انتظامیہ سخت تنقید کی زد میں ہے۔ تجزیہ کاروں اور شائقین کرکٹ کی جانب سے ناکام اور آزمودہ کھلاڑیوں کو ڈراپ کر کے نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کرنے اور ٹیم  میں بڑے اکھاڑ پچھاڑ کے مطالبات اور خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔

- Advertisement -

تاہم قومی ٹیم کا مستقبل کیا ہوگا، اس کا انحصار وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کی رپورٹ پر منحصر ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ ان کی رپورٹ کا منتظر ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کسی بھی قسم کے سخت فیصلوں سے قبل ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کی رپورٹ دیکھنا چاہتا ہے جب کہ سینیئر منیجر وہاب ریاض کی رپورٹ بھی اہمیت رکھتی ہے۔

کرکٹ بورڈ کے عہدیداران رپورٹ کے بعد اہم فیصلوں کے لیے گیری کرسٹن سے بھی تفصیلی بات چیت کریں گے۔

ذرائع نے بتایا  کہ بورڈ نے اب تک گیری کی جانب سے رپورٹ نہ ملنے کے باعث ٹیم کے مستقبل سے متعلق کسی بھی قسم کے فیصلوں کا اعلان نہیں کیا ہے۔ امکان ہے کہ کئی سینیئر کھلاڑیوں کو آئندہ ماہ بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز میں ڈراپ اور کارکردگی کی بنیاد پر کھلاڑیوں کے سینٹرل کانٹریکٹ میں ردوبدل کیا جائے گا۔

سرفراز احمد کو سینٹرل کانٹریکٹ کی ڈی کٹیگری میں کس نے رکھا؟ انضمام الحق نے سچ بتا دیا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں