ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: سیمی فائنل میں کون سی ٹیم کس سے ٹکرائے گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 اختتام کی جانب گامزن ہے تاہم سیمی فائنل میں کون سی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی اس کا تاحال فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 اب اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے اور گروپ ٹو سے دو سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ ہوچکا ہے جب کہ گروپ ون میں صورتحال دلچسپ ہونے کے باعث تاحال کوئی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی ہے۔

میگا ایونٹ میں سپر ایٹ کے آخری دو میچز باقی رہ گئے ہیں جس کے بعد ناک آؤٹ مرحلہ شروع ہوگا اور دونوں سیمی فائنل جمعرات 27 جون کو کھیلے جائیں گے۔

- Advertisement -

گروپ ٹو سے سپر ایٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے جنوبی افریقہ اور دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے تاہم گروپ ون میں بھارت جو دو میچز جیت کر پوائنٹ ٹیبل پر سب سے آگے ہے کے علاوہ آسٹریلیا، افغانستان اور بنگلہ دیش چاروں ٹیموں کے سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات تاحال موجود ہیں تاہم اگلے مرحلے تک صرف دو ٹیمیں ہی جا سکیں گی۔

اگر آج بھارت آسٹریلیا کے خلاف میچ جیت جاتا ہے تو گروپ ون میں ٹاپ ٹیم ہونے کے باعث وہ جمعرات کو دفاعی چیمپئن اور گروپ ٹو کی سیکنڈ ٹیم انگلینڈ کے مدمقابل ہوگا۔

تاہم اگر آسٹریلیا میچ جیت جاتا ہے اور افغانستان کل کا میچ جیت جاتا ہے تو پھر بھارت، آسٹریلیا اور افغانستان تینوں ٹیموں کے چار چار پوائنٹس ہو جائیں گے اور رن ریٹ پر دو ٹاپ ٹیمیں اگلے مرحلے میں پہنچیں گی۔

اس صورتحال میں گروپ ون کی ٹاپ ٹیم، گروپ ٹو کی سیکنڈ ٹیم انگلینڈ سے مقابلہ کرے گی جب کہ گروپ ون کی سیکنڈ ٹیم گروپ ٹو کی ٹاپ ٹیم جنوبی افریقہ کے سامنے ہوگی۔

افغان کپتان راشد خان نے ’’23‘‘ نمبر کو فیورٹ کیوں قرار دیا؟ دلچسپ وجہ جانیں

Comments

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں