ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا امریکا میں آغاز ہوچکا ہے جن میں پہلی بار ریکارڈ 20 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں سے کئی نوآموز ٹیمیں اپ سیٹ کر سکتی ہیں۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں آئی سی سی کی 10 ٹیسٹ ٹیموں اور ایسوسی ایٹ ٹیموں کے علاوہ چار نئی ٹیمیں بھی شرکت کر رہی ہیں تاہم یہ نوآموز ٹیمیں کسی بھی بڑی ٹیم کو اپ سیٹ شکست دے کر دنیائے کرکٹ کو حیران کر سکتی ہیں۔
اس حوالے سے سابق آسٹریلوی اوپنر اور موجودہ کمنٹیٹر نے مقامی ریڈیو پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کو خبردار کیا ہے کہ وہ نئی ٹیموں کو کمزور نہ سمجھیں کیونکہ وہ بڑی ٹیموں کو ہرانے اور اپ سیٹ کر کے ورلڈ کپ کا رخ موڑنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
گلکرسٹ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں شامل امریکا، نیپال اور نیدرلینڈ وہ ٹیمیں ہیں جو دیگر بڑی ٹیموں کو پریشان کرنے کی اہلیت رکھتی ہیں اور رواں میگا ایونٹ بڑی ٹیموں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز جیت کر اپنے خطرناک عزائم اور صلاحیتوں کا اظہار کر دیا ہے۔
سابق آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ نیپال کی ٹیم مختصر ترین فارمیٹ میں شاٹ فائر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، انکے پاس ایسے نوجوان کرکٹرز ہیں جو کئی سالوں سے بڑی لیگز کا حصہ رہے ہیں۔
محمد رضوان نے اپنی محبت پانے کیلیے کیا کیا؟ لو اسٹوری خود سنا دی
نیدر لینڈ کی ٹیم کا تجزیہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ٹیم بھی ایونٹ میں خطرناک دیکھائی دے رہی ہے۔ ان کے پاس جونئیر اور سینئیر کرکٹرز کا اچھا کمبینیشن موجود ہے اور وہ بڑی ٹیموں کو ٹکر دے سکتے ہیں۔