جمعہ, جون 28, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: افغان کرکٹرز کا باورچی کون ہے؟ حیران کن انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ میں جہاں افغانستان کی ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی سب کو حیران کر دیا وہیں وہ افغان ٹیم کا باورچی کے بارے میں جان کر حیران رہ جائیں گے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کی ٹیم نے سابق عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور اس سے قبل نیوزی لینڈ کو شکست دے کر دنیائے کرکٹ کو حیران اور ٹیموں کو پریشان کر دیا، تاہم افغان کرکٹر میگا ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ایک اور اہم کام بھی سر انجام دے رہے ہیں۔

اور وہ اہم ترین کام یہ ہے کہ افغانی کھلاڑی صرف بیٹ بال سے میدان میں ہی اپنی صلاحیتوں کا اظہار نہیں کر رہے بلکہ ہوٹل میں اپنا کھانا بھی خود تیار کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

جی ہاں افغانستان کے کرکٹرز جو اس وقت ویسٹ انڈیز بارباڈوس میں موجود ہیں انہیں حلال گوشت کی عدم دستیابی کے باعث اپنے لیے حلال کھانے کا انتظام خود کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ گوشت پروٹین کے حصول اور کھلاڑیوں کی ڈائیٹ کا اہم حصہ ہوتا ہے یوں وہ اپنا کھانا خود ہی پکا رہے ہیں۔

T20 World Cup 2024: Afghanistan cricket team cooks their own meals in Barbados - Here's why

میڈیا رپورٹس کے مطابق گوشت کھلاڑیوں کی ڈائیٹ کا ایک اہم حصہ ہوتا ہے، تاہم حلال گوشت کی عدم موجودگی کی وجہ سے افغان کھلاڑیوں کے پاس خود کھانا پکانے یا باہر جا کر کھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا تھا۔

کیریبین جزیرے میں حلال گوشت دستیاب ہے، لیکن اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں کہ تمام ہوٹلوں کے مینیو میں حلال گوشت موجود ہوگا یا نہیں۔

افغان ٹیم کے ایک کھلاڑی نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہوٹل میں حلال گوشت دستیاب نہیں ہے، اسی لیے کبھی ہم خود کھانا پکاتے ہیں یا کبھی باہر جاتے ہیں لیکن باہر کھانا کھاتے وقت اپنی پوری تسلی کرتے ہیں کہ وہ خوراک حلال ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حلال گوشت ہمیں سینٹ لوشیا میں دستیاب تھا، لیکن یہ یہاں ہر جگہ میسر نہیں ہے، چنانچہ ایک دوست نے ہمارے لیے اس کا انتظام کیا اور ہم پھر نے خود اسے پکا کر کھایا۔

واضح رہے کہ افغانستان ٹیم نے رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گروپ اسٹیج میں ناقابل شکست رہتے ہوئے سپر ایٹ مرحلے میں پہنچی اور اس نے پہلے مرحلے میں پاپوا نیوگنی اور یوگینڈا کو ہرانے کے بعد نیوزی لینڈ کو اپ سیٹ شکست دے کر میگا ایونٹ سے باہر کر دیا تھا۔

ٹی 20 ورلڈ‌ کپ میں‌ راشد خان کی کپتانی شاندار رہی ہے؟ باسط علی

اب سپر ایٹ مرحلے میں افغانستان سے شکست کے بعد لگ بھگ یہی خطرہ آسٹریلیا کو بھی درپیش ہے جس کو سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں برقرار رکھنے کے لیے آج بھارت کے خلاف اپنا میچ جیتنا ضروری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں