بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کس کو قومی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کر رہا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کی نائب کپتان کی تقرری کے حوالے سے گزشتہ کئی روز سے جاری میڈیا میں خبریں جاری ہیں تاہم پی سی بی نے اس حوالے سے حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں انگلینڈ کے دورے پر ہے جہاں سے وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے امریکا اور ویسٹ انڈیز کا رخ کرے گی تاہم پی سی بی نے ان کا تاحال کوئی نائب مقرر نہیں کیا ہے۔

اس حوالے سے پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں نائب کپتانی کی تقرری کا معاملہ بھی زیر بحث آیا اور متفقہ طور پر قومی ٹیم کا نائب کپتان مقرر نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

- Advertisement -

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بورڈ کی جانب سے کسی کھلاڑی کو نائب کپتان بننے کی پیشکش بھی نہیں کی گئی۔ اس وقت ٹیم مکمل متحد اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پُر جوش ہے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم کو کرکٹ ٹیم کا دوبارہ کپتان مقرر کیے جانے کے بعد ان کے نائب کے طور پر کرکٹ حلقوں میں شاداب خان، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کے نام گردش میں تھے۔

شاہین شاہ آفریدی نے نائب کپتان بننے سے معذرت کرلی

گزشتہ روز یہ خبر بھی میڈیا میں آئی تھی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین شاہ آفریدی کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے نائب کپتان بنانے کی پیشکش کی تھی تاہم فاسٹ بولر نے یہ عہدہ لینے سے انکار کر دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں