جمعہ, جولائی 5, 2024
اشتہار

بنگلہ دیشی نائب کپتان سپر 8 میں بھارت کیخلاف کیوں نہ کھیل سکے، دلچسپ انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلہ دیش کے نائب کپتان اور سینئر فاسٹ بولر تسکین احمد حالیہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف نہ کھیل سکے جس کی دلچسپ وجہ اب سامنے آ گئی ہے۔

بنگلہ دیش نے گزشتہ ماہ امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ میں سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا، تاہم اس مرحلے میں بنگلہ دیشی نائب کپتان اور سینیئر فاسٹ بولر تسکین احمد بھارت کے خلاف اہم میچ نہیں کھیلے اور اس میچ میں بنگال ٹائیگرز کو صرف دو فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترنا پڑا۔

تسکین احمد یہ اہم ترین میچ کیوں نہ کھیلے اس کی بڑی مگر دلچسپ وجہ اب سامنے آ گئی ہے۔

- Advertisement -

سونا (نیند کرنا) انسان کے لیے بہت ضروری ہے لیکن ہر چیز میں توازن ضروری ہے اور مثل بھی مشہور ہے کہ ’’جو سوتا ہے، وہ کھوتا (گنوا دینا) ہے‘‘۔

اس مثل کا اطلاق گزشتہ ماہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلہ دیشی کرکٹر تسکین احمد پر ہوگیا جو ہوٹل میں سوتے رہ گئے جس کے باعث وہ بھارت کے خلاف اہم میچ میں ٹیم سے ہی آؤٹ کر دیے گئے۔

بھارت کے خلاف اہم میچ میں بنگلہ دیش کے سینیئر فاسٹ بولر اور نائب کپتان کو نہ کھلانے کی وجہ صرف ان کا ہوٹل میں دیگر تک سوتے رہنا بنا، جس کی وجہ سے وہ فائنل الیون  میں شامل نہیں کیے گئے۔

اس حوالے سے بنگلہ دیشی بورڈ کے ایک آفیشل کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف سپر 8 کے میچ سے قبل تسکین ہوٹل میں اپنے کمرے میں سوتے رہے اور بر وقت ٹیم بس میں سوار نہ ہوسکے، جس کی وجہ سے ٹیم اس میچ میں صرف دو فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اتری۔

رپورٹ کے مطابق فاسٹ بولر تاخیر سے اسٹیڈیم پہنچ گئے تھے تاہم انہیں بطور سزا فائنل الیون میں شامل نہیں کیا گیا جب کہ تسکین نے احمد نے ٹیم انتظامیہ سے اپنی اس حرکت پر معافی مانگ لی۔

واضح رہے کہ مذکورہ میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 50 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا تھا۔

ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ نے رپورٹ جمع کرا دی

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں