ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

افغان کپتان راشد خان نے ’’23‘‘ نمبر کو فیورٹ کیوں قرار دیا؟ دلچسپ وجہ جانیں

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے 23 کے ہندسے کو اپنے لیے خوش بختی کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ 23 کا ہندسہ ہمارے لیے فیورٹ ہے۔

افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں سابق عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو پہلی بار زیر کر کے سیمی فائنل میں رسائی کی امیدوں کو برقرار رکھا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے افغان کپتان راشد خان نے کہا ہے کہ آج سے ہمارا فیورٹ نمبر تئیس ہے کیونکہ گزشتہ سال 23 اکتوبر 2023 کو آسٹریلیا نے ہمیں ہرایا تھا جس کا بدلہ ہم نے 8 ماہ بعد 23 جون کو کینگروز کو ہرا کر لے لیا ہے۔

- Advertisement -

میچ کی فتح کا جشن متانتے ہوئے افغان کرکٹر رحمان اللہ گرباز نے کہا کہ 2023 کے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے ہمیں تکلیف دی تھی اور اب 23 جون کو ہم نے بدلہ لے لیا۔ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ آسٹریلیا سے مقابلے کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں گروپ ون میں افغانستان نے آسٹریلیا کے خلاف فتح حاصل کرکے سب کو حیرت زدہ کر دیا۔ اس اپ سیٹ شکست نے مذکورہ گروپ میں سیمی فائنل تک رسائی کے لیے دلچسپ صورتحال پیدا کر دی ہے اور کوئی بھی دو ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے تک جا سکتی ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ: آر یا پار، سیمی فائنل میں رسائی کیلیے آج بھارت اور آسٹریلیا میں جنگ چھڑے گی

گروپ ٹو سے جنوبی افریقہ اور دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں