اتوار, جولائی 7, 2024
اشتہار

ویڈیو: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی ٹیم دہلی پہنچ گئی، کھلاڑیوں کا شاندار استقبال

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی ٹیم دہلی پہنچ گئی ہے، ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی20 ورلڈکپ 2024 کا فائنل جیتنے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم سمندی طوفان کے باعث بارباڈوس میں ہی پھنس گئی تھی جو آج خصوصی طیارے کے ذریعے نئی دہلی پہنچ گئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Team India (@indiancricketteam)

- Advertisement -

ٹیم آج صبح خصوصی طیارے کے ذریعے نئی دہلی ایئرپورٹ پہنچی، جہاں لاکھوں کی تعداد میں شائقین کرکٹ نے فاتح ٹیم کا استقبال کیا، جب کہ ٹیم کو سخت حفاظتی حصار میں ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Team India (@indiancricketteam)

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک خصوصی طیارے ’اے آئی سی 24 ڈبلیو سی‘ جس کا مطلب ( ایئر انڈیا چیمپیئنز 24 ورلڈ کپ) کے ذریعے لایا گیا، جو مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگئی اور نئی دہلی میں صبح 7 بجے لینڈ ہوئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HT City (@htcity)

اس خصوصی طیارے میں ٹیم ارکان کے علاوہ کوچز، معاون عملہ، کھلاڑیوں کے اہلخانہ، بورڈ ممبران کے علاوہ صحافی بھی شامل تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HT City (@htcity)

 دوسری جانب ٹیم کے کپتان روہت شرما کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے ہزاروں مداح جمع ہوگئے ہوٹل کے عملے نے ورلڈ کپ چیمپیئنز کے شاندار استقبال میں خصوصی کیک پیش کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم آج وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کرے گی، اس ملاقات کے بعد بھارتی ٹیم ممبئی روانہ ہو جائے گی۔

یہاں، ٹیم کے کھلاڑی نریمن پوائنٹ سے وانکھیڑے اسٹیڈیم تک کھلی بس میں فتح کی پریڈ میں حصہ لیں گے، یہ پریڈ تقریباً 1 کلو میٹر کی ہوگی۔ اس کے بعد بی سی سی آئی کی جانب سے بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کو 125 کروڑ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں