بدھ, جولائی 3, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ فاتح ٹیم بھارت، ویسٹ انڈیز میں پھنس گئی

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی چیمپئن ٹیم بھارت ویسٹ انڈیز کے شہر بارباڈوس میں پھنس گئی اور سمندری طوفان کے باعث ہوٹل میں مقید ہوگئی۔

بھارت نے دو روز قبل بارباڈوس میں جنوبی افریقہ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دے کر دوسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

ٹرافی جیتنے کے بعد کرکٹرز اپنے وطن واپسی کے لیے پرجوش جب کہ بھارتی شہری اپنے چیمپئن کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کرنے کے لیے بے چین ہیں۔

- Advertisement -

شیڈول کے مطابق بھارتی ٹیم نے آج بارباڈوس سے نیویارک روانہ ہونا تھا اور وہاں سے اپنے وطن کے لیے اڑان بھرنی تھی، تاہم سمندری طوفان نے سارا طے شدہ شیڈول درہم برہم کر دیا اور تاہم بلیو شرٹس کی فوری بھارت واپسی میں بارباڈوس میں آنے والی یہ طوفان رکاوٹ بن گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تیسرے درجے کا سمندری طوفان بیرل جو پیر کی صبح (پاکستانی وقت کے مطابق پیر کی شام) بارباڈوس سے ٹکرائے گا اور اس طوفان کا لینڈ فال شدید ہونے کے باعث بارباڈوس کا ایئرپورٹ بھی بند اور پروازیں منسوخ ہونے کا خدشہ ہے۔

بھارتی ٹیم فی الحال اپنے ہوٹل میں موجود ہے تاہم امکان ہے کہ سمندری طوفان کے باعث ان کی وطن واپسی میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق بیرل 2024 اٹلانٹک سیزن کا پہلا سمندری طوفان ہے جو اتوار کی صبح ایک “انتہائی خطرناک” کیٹیگری 3 کے طوفان میں تبدیل ہو گیا تھا۔

حکام کے مطابق یہ طوفان آنے والے دنوں میں اپنے راستے میں بہت زیادہ تباہی لانے والا ہے، طوفان کے سبب بارباڈوس میں ممکنہ احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق تیسرے درجے کا سمندری طوفان بیرل آج رات یا پیر کی صبح بارباڈوس سے ٹکرائے گا۔ طوفان کا لینڈ فال شدید ہونے کی توقع ہے جس کے باعث بارباڈوس کا ہوائی اڈہ بند ہو جائے گا اور پروازیں بھی منسوخ کی جا رہی ہیں۔

سمندری طوفان کی وجہ سے انڈین ٹیم کی بھارت روانگی میں تاخیر ہوسکتی ہے اور ٹیم کو مزید کچھ وقت بارباڈوس میں ہی رہنا پڑ سکتا ہے، بھارتی ٹیم فی الحال اپنے ہوٹل میں ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے ٹیم کو خصوصی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے وطن واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

موسم بہتر ہونے اور بارباڈوس کے ہوائی اڈے پر آپریشن شروع ہونے کے بعد بھارتی ٹیم اب نیویارک کے بجائے خصوصی چارٹرڈ طیارے سے براہ راست دہلی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ ٹیم انڈیا کو بارباڈوس سے باہر نکلنے کے لیے پیر کی دیر شام یا منگل کی صبح تک انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔ ٹیم اور عملہ بارباڈوس سے براہ راست دہلی جائے گا۔ ایسے میں ہندوستانی ٹیم کے 3 جولائی تک ملک پہنچنے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں