جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

’کرکٹ کا میدان وہ واحد جگہ ہے جہاں ہم امریکا کو ہراسکتے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک امریکا میچ سے قبل دیا گیا بیان وائرل ہوگیا ہے۔

ٹی 20 ولڈ کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ آج میزبان امریکا کے خلاف کھیلے گا، آل راؤنڈر عماد وسیم انجری کے سبب میچ نہیں کھیلیں گے جبکہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 8 بجے شروع ہوگا۔

تاہم سرکاری ٹی وی چینل پر محمد حفیظ کا ایک بیان وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ’میں پاکستانی ٹیم کے لیے صرف یہی کہوں گا کہ کرکٹ کا میدان وہ واحد جگہ ہے جہاں ہم امریکا کو ہراسکتے ہیں۔‘

- Advertisement -

ان کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے کیے جارہے ہیں جبکہ کچھ صارفین نے حفیظ پر تنقید بھی کی۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ادھر بھی پاکستان کے ہارنے کا خدشہ ہے۔ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’یہاں بھی صرف لگتا ہے کہ ہم امریکا کو ہراسکتے ہیں۔‘

تیسرے صارف نے لکھا کہ ’سابق کرکٹر بیان تو ایسے دیتے ہیں جیسے انہوں نے خود ورلڈ کپ جتوائے ہوں۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’بیان دیکھو کون دے رہا ہے جو ڈیل اسٹین کو کھیل ہی نہیں پاتا تھا۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں