تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

آسٹریلیا نے واحد ٹی 20 میں پاکستان کو شکست دے دی

لاہور: آسٹریلیا نے واحد ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی ٹوینٹی میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 163 رنز کا ہدف آخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کپتان ایرون فنچ 55 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ٹریوس ہیڈ نے 26 رنز کی اننگز کھیلی، جوش انگلس 24 رنز بنا کر عثمان قادر کا نشانہ بنے۔

مارنس لبوشین 2 رنز بناسکے، مارکس اسٹونس کو 23 رنز پر محمد وسیم نے بولڈ کیا، کیمرون گرین 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی، عثمان قادر اور محمد وسیم نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، حارث رؤف ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے تھے اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 163 رنز کا ہدف دیا تھا۔

بابر اعظم نے 66 رنز کی اننگز کھیلی تھی، خوشدل شاہ 24 اور محمد رضوان 23 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔

فخر زمان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، افتخار احمد 13 رنز بناسکے، آصف علی تین اور حسن علی 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

شاہین شاہ آفریدی بھی صفر پر ایلس کو وکٹ دے بیٹھے، عثمان قادر 18 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن ایلس نے چار وکٹیں حاصل کیں، کیمرون گرین دو، شان ایبٹ اور ایڈم زمپا ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر گرین شرٹس کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

جوش انگلس کو آسٹریلوی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ تین کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کی جانب سے ڈیبیو کروایا گیا ہے۔

آسٹریلوی اسکواڈ میں ایرون فنچ کپتان، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنوس لبوشین، مارکس اسٹونس، کیمرون گرین، بین میکدرمیٹ، شان ایبٹ، نیتھن الیس اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم کپتان، محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد وسیم جونیئر، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور عثمان قادر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ٹیسٹ سیریز آسٹریلیا اور ون ڈے سیریز میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی۔

Comments

- Advertisement -