مسقط: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے تیسرے کوالیفائنگ میچ میں آئرلینڈ نے نیدرلینڈز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی، کرٹس کیمفر کو چار گیندوں پر چار وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے تیسرے کوالیفائنگ میچ میں نیدرلینڈز کی جانب سے دیا جانے والا 107 رنز کا ہدف آئرش ٹیم نے 15 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، گیرتھ ڈیلینی نے 44 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
Gareth Delany falls after an impactful knock of 44 💪
Ireland lose their third wicket.#T20WorldCup | #IREvNED | https://t.co/TRm5wxuxrO pic.twitter.com/wixf3t3glk
— T20 World Cup (@T20WorldCup) October 18, 2021
اوپنر پال اسٹرلنگ 30 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، کرٹس کیمفر 7 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
نیدرلینڈز کی جانب سے کلاسن، برینڈن گلوور اور پیٹر سیلار، ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
اس سے قبل نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 106 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، آئرش بولر کرٹس کیمفر نے 4 گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کی۔
نیدرلینڈز کے 6 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے، اوپنر میکس او ڈوڈ 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کپتان پیٹر سیلار نے 21 رنز کی اننگز کھیلی۔
Curtis Campher, take a bow 🙇#T20WorldCup #IREvNEDhttps://t.co/eEGNO660lV
— T20 World Cup (@T20WorldCup) October 18, 2021
آئرلینڈ کے کرٹس کیمفر نے چار گیندوں پر چار وکٹیں حاصل کیں، مارک ادائر نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔