مسقط: اسکاٹ لینڈ کی ٹیم ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کوالیفائر میں عمان کو شکست دے کر سپر 12 میں پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ نے عمان کو 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر سپر 12 کے لیے کوالیفائی کرلیا، کپتان کوٹزر نے 41 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
اسکاٹ لینڈ نے عمان کی جانب سے دیا جانے والا 123 رنز کا آسان ہدف 17 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
ہیرنگٹن نے 31 اور کراس نے 26 رنز کی اننگز کھیلی، اسکاٹ لینڈ نے کوالیفائنگ راؤنڈ کے تینوں میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔
Scotland deliver a commanding performance to book their place in the Super 12 🔥#T20WorldCup | #OMNvSCO | https://t.co/G6nLQ2xnAO pic.twitter.com/W5VbODut9H
— T20 World Cup (@T20WorldCup) October 21, 2021
اس سے قبل عمان پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 122 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، عاقب الیاس نے 37 اور کپتان ذیشان مقصود 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے۔
عمان کی جانب سے جوش ڈیوی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، سفیان اور مائیکل نے دو، دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔
اس سے قبل بنگلہ دیش نے پاپواگینی کو 84 رنز سے شکست دے کر سپر 12 کے لیے کوالیفائی کرلیا تھا۔