قومی ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی فائنلسٹ ٹیموں سے متعلق پیش گوئی کردی ہے۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کا آغاز کل سے آسٹریلیا میں ہورہا ہے پہلے میچ میں سری لنکا اور نمیبیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ یو اے ای کو ویسٹ انڈیز کا چیلنج درپیش ہوگا۔
قومی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز 23 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کرے گی۔
سابق کھلاڑیوں کی جانب سے ورلڈ کپ کی ٹیموں سے متعلق پیش گوئیاں کی جارہی ہیں ایسے میں قومی ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے بھی فائنلسٹ ٹیموں سے متعلق پیش گوئی کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مکی آرتھر نے لکھا کہ ’ٹی 20 ورلڈ کپ کے آغاز کا اب انتظار نہیں کرسکتے ہیں۔’
انہوں نے لکھا کہ ’ہم ایک بہت ہی کلوز کال کی طرف جارہے ہیں اور فائنل میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوسکتا ہے۔‘
Can't wait for the start of the T20 World Cup…..going to be a very close one to call!
Pakistan vs Sri Lanka final 😉— Mickey Arthur (@Mickeyarthurcr1) October 15, 2022
واضح رہے کہ مکی آرتھر کی کوچنگ اور سرفراز احمد کی کپتانی میں قومی ٹیم نے 2017 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست دی تھی۔