منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

میری زندگی میں شادی اولین ترجیح نہیں ہے، تاپسی پنو

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ تاپسی پنو کے چاہنے والے جاننا چاہتے ہیں کہ وہ کب اپنے بوائے فرینڈ میتھیاس بو سے شادی کر رہی ہیں۔

بالی وڈ ہنگامی کی رپورٹ کے مطابق جب تاپسی پنو سے ان کی شادی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میڈیا کی خوشی کیلیے اس وقت بہت ساری شادیاں منعقد ہو رہی ہیں۔

تاپسی پنو نے کہا کہ فی الحال شادی میری زندگی کی اولین ترجیح نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شادی میری فہرست میں کبھی نہیں رہی لہٰذا میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بارے میں نہیں سوچ رہی۔

- Advertisement -

متعلقہ: تاپسی پنو نے ’اینیمل‘ جیسی فلموں پر اپنی رائے کا اظہار کر دیا

انٹرویو میں تاپسی پنو نے بتایا کہ وہ صرف اپنے کیریئر کے بارے میں سوچ رہی ہیں، میری مختلف پروڈکشنز مختلف مراحل میں ہیں، میں ابھی نئی پروڈیوسر ہوں اور کوئی غلطی نہیں کرنا چاہتی۔

ان کے مطابق اداکارہ سے پروڈیوسر بننے کا سفر بالکل بھی آسان نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران مجھے بہت کچھ سیکھنے کا تجربہ ہوا، اب مجھے معلوم ہوا کہ خواتین پروڈکشن میں آنے کیلیے رضامند کیوں نہیں ہوتیں کیونکہ یہ بھاری ذمہ داری ہوتی ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کے فنڈرز آپ کی فلم کی پشت پناہی کرنے میں کتنی دلچسپی دکھاتے ہیں، وہ پھر بھی مسالہ شامل کرنا چاہیں گے۔

تاپسی پنو کے بیڈمنٹن کھلاڑی میتھیاس بو سے تعلقات ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں