جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

تاپسی پنوں کا ’ڈنکی‘ اور ’جڑواں‘ سے متعلق حیران کُن انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تاپسی پنوں نے اپنی فلموں ڈنکی اور جڑواں سے متعلق حیران کُن انکشاف کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ تاپسی پنوں نے شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ اور ورون دھون کے ساتھ اپنی فلم ’جڑواں‘ میں کم معاوضہ ملنے کا انکشاف کیا ہے۔

ہدایت کار راج کمار ہیرانی کی فلم نے باکس آفس پر 300 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا۔

- Advertisement -

تاہم اب اداکارہ نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ میں نے فلم جڑواں یا ڈنکی میں کام پیسے بنانے کے لیے کیا اور مجھے کافی زیادہ معاوضہ ملا ہوگا، ایسا بالکل نہیں ہے صورتحال اس کے برعکس ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے فوکس کرکے بنائی گئی فلمیں جیسے حسین دلربا و دیگر سے بھی مجھے زیادہ معاوضہ نہیں ملا۔

تاپسی پنوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے محسوس کروایا گیا کہ جیسے ان فلموں میں کام دے کر مجھ پر کوئی احسان کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلم ساز سمجھتے ہیں، ان کے پاس ایک بڑا ہیرو موجود ہے تو پھر وہ کوئی دوسرا کیوں لیں؟ اس قسم کی سوچ کے خلاف روز لڑتی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہکچھ ہیرو پر اعتماد ہوتے ہیں، جبکہ دوسرے کسی ایسی اداکارہ کو لینے سے گریز کرتے ہیں جو ان پر سبقت نہ لے جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں