اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

شاہ رخ خان کو پہلی بار سامنے دیکھ کر سکتے میں آگئی تھی، تاپسی پنوں

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی بھارت کی نامور اداکارہ اور فلم ’ڈنکی‘ کی ہیروئن نے شاہ رخ خان کے ساتھ رومانس کرنے کے تجربے کو مشکل قرار دیدیا۔

ڈنکی کی کامیابی کے بعد بھارتی ذرائع ابلاغ کو دیےجانے والے تازہ ترین انٹرویو میں تاپسی پنوں کا کہنا تھا کہ جب میں شاہ رخ خان سے ملی تو اتنے بڑے سپر اسٹار کو دیکھ کر سکتے میں آگئی تھی۔

کنگ خان کے ساتھ رومانوی مناظر کی شوٹن کے حوالے سے تاپسی کا کہنا تھا کہ رومان کنگ کے ساتھ رومانوی سین شوٹ کروانے میں بھی مجھے بہت مشکل ہوئی

- Advertisement -

انھوں نے دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ رخ خان جب میری طرف دیکھ کر ڈائیلاگز بولنے لگتے تو میرے ذہن میں اچانک ان کی پرانی ہٹ فلموں کے رومانوی مناظر گھومنے لگ جاتے تھے۔ ان سوچوں پر قابو پا کر فلم کی شوٹنگ کروانے میں کافی مشکل پیش آئی۔

تاپسی نے کہا کہ آپ کے ذہن میں شاہ رخ خان کی فلمیں، اسکرین پر دکھائے جانے والے ان کے آئیکونک مناظر، ان کے گانے اور ڈائیلاگ ہمیشہ ہی رہتے ہیں۔ تاہم جب میں ان سے ملی تو ساکت سی ہوئی تھی۔

انھوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ شاہ رخ خوفزدہ کرنے والی شخصیت کے مالک ہیں بلکہ وہ تو بہت گرمجوش اور خوش آمدید کہنے والے شخص ہیں لیکن جب آپ اس آدمی کو دیکھتے ہیں جسے آپ برسوں سے بڑی اسکرین پر دیکھ رہے ہیں تو آپ منجمد ہو جاتے ہیں۔

ساؤتھ کی ادکارہ کے مطابق انھیں یقین نہیں آ رہا تھا کہ وہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کر رہی ہوں اور اسی لیے شوٹنگ کے دوران بار بار وہ خود کو یقین دلاتی تھیں کہ شاہ رخ میرے سامنے ہی بیٹھے ہیں۔

شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ کی کہانی 5 دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو لندن جانے اور رہائش اختیار کرنے کے خواہاں ہیں۔ اب تک فلم عالمی باکس آفس پر 400 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں