منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

تاپسی پنو ڈائیٹشین پر ماہانہ کتنا خرچ کرتی ہیں؟ جان کر ہر کوئی حیران

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے علاوہ تامل اور تیلگو فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی تاپسی پنو کے ڈائیٹشین کی فیس جان کر ہر کوئی حیرت میں پڑ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تاپسی پنو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ میں اپنے ڈائیٹشین (ڈائٹ کے لیے متوازن غذا تجویز کرنے کے ماہر) پر ماہانہ ایک لاکھ روپے خرچ کرتی ہوں، والد ان اخراجات پر اکثر مجھے ڈانٹتے ہیں۔

متعلقہ: تاپسی پنو تصویر لینے والے فوٹوگرافر پر برس پڑیں

تاپسی پنو نے بتایا کہ جب میں پانچ سال کی تھی تو والد کو ’فادرز ڈے‘ پر 10 ہزار روپے کا پین تحفہ دیا جس پر وہ ناراض ہوگئے کیونکہ انہیں فضول خرچ پسند نہیں، والد کو ایسے اخراجات کے لیے راضی کرنا بہت مشکل کام ہے لیکن میری والدہ ایسی بالکل بھی نہیں ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ ڈائیٹشین کی بھاری فیس ادا کرنا میرے پیشے کی ضرورت ہے کیونکہ ہر فلم کے حساب سے اپنی خوراک تبدیل کرنا ہوتی ہے، ڈائیٹشین مدد کرتے ہیں کہ ہمیں کس موقع کے لیے کیسی غذا کا استعمال کرنا چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں