بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

”تارک مہتا کاالٹا چشمہ“ کے معروف اداکار کا ڈرامہ چھوڑنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

مشہور  بھارتی کامیڈی ڈرامہ ”تارک مہتا کاالٹا چشمہ“ کے ناظرین کیلئے بری خبر آگئی۔ اداکار سلیش لودھا (تارک مہتا) نے شو میں مزید کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

”تارک مہتا کاالٹا چشمہ“ کے چاہنے والے نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں تاہم اب اس کے چاہنے والوں کیلئے ایک بری خبر ہے کہ اب وہ اس ڈرامہ کے اہم کردار اور جیٹھا لعل کے پرم متر سلیش لودھا (طارق مہتا) کو وہ اس شو میں مزید نہیں دیکھ سکیں گے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیلی ویژن کے مشہور کامیڈی ڈرامہ سیریل تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں تارک مہتا کا کردار ادا کرنے والے 52 سالہ سلیش لودھا نے 14 سال بعد ڈرامہ سیریل کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ میں اداکار کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ ادارکار سمجھتے ہیں کہ انہوں نے ڈرامہ کے لیے جو تاریخیں دی ان کو صحیح طریقے سے استعمال نہیں کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرامے کے پروڈکشن ہاؤس نیلا ٹیلی فلم کے ساتھ کیے گئے معاہدہ کے تحت اداکار کہیں اور کام بھی نہیں کرسکتے اور اسی وجہ سے وہ چھوٹی اسکرین کے چند بڑے پراجیکٹس کو انکار بھی کرچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے اداکار کو کام جاری رکھنے کے لیے رضامند کرنے کی پوری کوشش کی جارہی ہے، مگر سلیش لودھا اسے چھوڑنے کا ذہن بناچکے ہیں، اور ان کا واپیس کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں