بھارت کے مشہور مزاحیہ ڈرامے تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے اداکارللت منچندا نے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 36 سالہ اداکار للت منچندا پیر کو اترپردیش کے شہر میرٹھ میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ اداکار نے مبینہ طور پر خودکشی کی ہے ان کی لاش رہائشگاہ کے اندر لٹکی ہوئی ملی۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔
جائے قوعہ سے کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا اور ابتدائی تحقیقات میں کسی بھی قسم کے تشدد یا قتل کی نشاندہی نہیں ہوسکی ہے تاہم اداکار کے دوست، مداح اور ساتھی اداکار موت کی اطلاق پر صدمے سے دوچار ہیں۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ للت منچندا حالیہ مہینوں میں ذہنی تناؤ اور ذاتی چیلنجز سے نبردآزما تھے۔
انہیں فلموں اور ٹیلی ویژن شوز میں چھوٹے لیکن یادگاروں کرداروں کے لیے جانا جاتا تھا، للت ایک ویب سیریز میں بھی کام کررہے تھے جس کے بارے میں وہ پرجوش تھے۔
سنے اور ٹی وی آرٹسٹس ایسوسی ایشن نے آنجہانی اداکار کو خراج عقیدت پیش کیا اور انسٹاگرام پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
للت منچندا کے پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ وہ پرسکون اور ملنسار شخص تھے ان کی اس طرح موت پر یقین کرنا مشکل ہے۔