اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

کیا ڈرامہ سیریل ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ بند ہونے والا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کے مشہور مزاحیہ ڈرامہ سیریل ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے بند ہونے کی خبروں پر پروڈیوسر اسیت کمار مودی کا بیان سامنے آگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ’دیابین‘ کا کردار ادا کرنے والی دیشا وکانی کے ڈرامہ چھوڑ جانے کی وجہ سے مداح مایوس ہیں اور سوشل میڈیا پر ڈرامے کے خلاف بائیکاٹ مہم بھی چلائی گئی۔ ایسے میں یہ خبریں بھی پڑھنے کو ملیں کہ ڈرامہ مستقیل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ: ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے پروڈیوسر کیخلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج

- Advertisement -

تاہم اب پروڈیوسر اسیت کمار مودی نے مذکورہ خبروں پر ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں ناظرین کو یقین دلایا کہ ڈرامہ بند نہیں کیا جا رہا۔

اسیت کمار مودی نے کہا کہ میں اپنے لوگوں کو لطف اندوز کرنے کیلیے ہوں اور ڈرامہ دیکھنے والوں سے کبھی جھوٹ نہیں بولوں گا۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ پیچدگیوں کی وجہ سے ہم دیشا وکانی کو واپس لانے میں ناکام رہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ’دیابین‘ کا کردار ختم ہو جائے گا۔

پروڈیوسر نے بتایا کہ اس کردار کیلیے دیشا وکانی بہتر ہے یا کوئی اور، یہ وقت بتائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرا وعدہ ہے دیشا وکانی ضرور واپس آئیں گی اور اور ڈرامہ جاری رہے گا۔

متعلقہ: دیشا وکانی نے ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کیوں چھوڑا؟ اصل وجہ سامنے آگئی

ان کا کہنا تھا کہ مزاحیہ ڈرامے کو 15 سال تک چلانا کوئی آسان کام نہیں ہے، اس میں اب تک کوئی خامی نہیں آئی۔

یاد رہے کہ دیشا وکانی سال 2017 میں حاملہ ہونے کی وجہ سے چھٹیوں پر گئی تھیں لیکن اس کے بعد اسکرین پر واپس نہین آئیں۔ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ نے حال ہی میں اپنا 15 سالہ سفر مکمل کیا۔ ڈرامے کی پہلی قسط 28 جولائی 2008 کو نشر کی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں