منگل, اپریل 1, 2025
اشتہار

دیشا وکانی آؤٹ: ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں ’دیابین‘ کے کردار کیلیے نیا چہرہ مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: مشہور بھارتی مزاحیہ ڈرامہ سیریل ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں دیشا وکانی کے بعد ’دیابین‘ کے کردار کیلیے نئی اداکارہ مل گئی۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دیابین سالوں سے ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ سے غائب ہیں۔ شو میں مشہور کردار ادا کرنے والی دیشا وکانی 2018 میں زچگی کی چھٹی پر گئی تھیں اور تب سے واپس نہیں آئیں۔

چند ماہ قبل شو کے پروڈیوسر اسیت مودی نے تصدیق کی تھی کہ دیشا وکالی سیٹ پر واپس نہیں آئیں گی۔ تایم اب معلوم ہوا ہے کہ ان کی جگہ نئی اداکارہ کی تلاش ختم کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹپو اور سونو کی شادی، صارفین کا دلچسپ ردعمل

اسیت مودی دیابین کے کردار کیلیے آڈیشن لے رہے تھے جس میں انہیں ایک اداکارہ پسند آئی ہے جس کی شناخت ظاہر نہیں کی جا رہی البتہ ٹیم نے اس کے ساتھ فرضی شوٹ شروع کر دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ سچ ہے، اسیت مودی ایک نئی دیابین کی تلاش میں تھے اور حال ہی میں ایک آڈیشن نے انہیں بہت متاثر کیا، اداکارہ کے ساتھ فرضی شوٹس جاری ہیں، تقریباً ایک ہفتہ ہوگیا وہ یہاں ہمارے ساتھ شوٹنگ کر رہی ہیں۔

جنوری میں اسیت مودی نے ایک انٹرویو میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ دیشا وکانی شو میں واپس نہیں آئیں گی، وہ اس وقت اپنے دونوں بچوں کے ساتھ مصروف ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ 16 سال سے کامیابی سے جاری ہے، شو کو کافی پسند کیا جا رہا ہے اور اس کی ٹی آر پی بھی اپنی جگہ برقرار ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں