تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

”تارک مہتا کا الٹا چشمہ“ کے شائقین کیلیے بڑی خبر آگئی

ممبئی: مشہور بھارتی ڈرامہ سیریل ”تارک مہتا کا الٹا چشمہ“ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی کردار ”دیا بین“ کی واپسی کا امکان ہے۔

ڈرامے میں ”دیا بین“ کا کردار نبھانے والی اداکارہ کا اصل نام دشا وکانی ہے جو ڈرامے کی مقبولیت میں سب سے اہم حصہ تھیں تاہم انہوں نے 2019 میں سیریل کو الوداع کر دیا تھا۔

پروگرام پروڈیوسر اسیت کمار نے بتایا ہے کہ دیا بین کے کردار کو واپسی لانے کے لیے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، گزشتہ دو برس ہمارے لیے کافی مشکل ثابت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں کہ وہ واپس آئیں گی یا نہیں، لیکن کوشش جاری ہے اور صورتِ حال بہتر ہو رہی ہے۔

دوسری جانب اداکار سلیش لودھا، جو تارک مہتا کا کردار نبھا رہے ہیں، نے سیریل میں مزید کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

52 سالہ سلیش لودھا نے 14 سال بعد ڈرامہ سیریل کو خیرباد کہہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اداکار کے قریبی ذرائع کے مطابق ادارکار سمجھتے ہیں کہ انہوں نے ڈرامہ کے لیے جو تاریخیں دی ان کو صحیح طریقے سے استعمال نہیں کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرامے کے پروڈکشن ہاؤس نیلا ٹیلی فلم کے ساتھ کیے گئے معاہدہ کے تحت اداکار کہیں اور کام بھی نہیں کر سکتے اور اسی وجہ سے وہ چھوٹی اسکرین کے چند بڑے پراجیکٹس کو انکار بھی کرچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے اداکار کو کام جاری رکھنے کے لیے رضامند کرنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے مگر سلیش لودھا اسے چھوڑنے کا ذہن بنا چکے ہیں اور ان کا واپیس کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -