اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

فلم تارے زمین پر کے ننھے کردار کی خوبرو نوجوان میں تبدیلی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی مشہور ترین فلم کے اہم کردار میں جلوہ گر ہونے والے درشیل سفارے (ایشانت)دیکھتے ہی دیکھتے بچے سے خوبرو نوجوان ہوگئے ۔

بالی وڈ فلم ’’تارے زمین پر‘‘میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ننھے اداکار درشیل سفارے 9مارچ1996کو ممبئی میں پیدا ہوئے، ان کی پہلی فلم ’’تارے زمین پر‘‘2007 میں ریلیز ہوئی جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔

3

بطور ہدایت کار اپنی اِس پہلی فلم تارے زمین پر میں عامر خان نے ڈس لیکسیا سے متاثر آٹھ سالہ بچے کوتعلیمی میدان میں درپیش مشکلات کو بڑی خوبصورتی کے ساتھ فلمی پردے پر پیش کیا۔

2

فلم میں عامر خان نے آرٹ ٹیچر کا کردار ادا کیا ہے لیکن فلم کا اصل ہیرو اِس کا مضبوط اور جاندار اسکرپٹ ہے جسے امول گپتے نےلکھا تھا۔

1

اس فلم کی کامیابی کے باعث انھیں فلم فئیر، زی سینما اور اسٹار سکرین ایوارڈز دیئے گئے، درشیل سفارے کی دیگر فلموں میں بم بم بھولے اورمڈنائٹ، شامل ہیں۔

درشیل سفارے کی دیگر فلموں میں بم بم بھولے اورمڈنائٹ شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں