لاہور: فاسٹ بولر تابش خان کی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں نام آنے پر کیا جذبات تھے؟ ان کی زبانی سنیئے۔
فرسٹ کلاس کرکٹ میں 550 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ سرانجام دینے والی فاسٹ بولر تابش خان کو جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے لئے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا جاچکا ہے۔
پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل تابش خان کی ویڈیو کانفرنس میں جذباتی لمحات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان ٹیم کےلیےنام آنے کی خوشی بتا نہیں سکتا ، والدہ کو یقین نہیں آرہا تھا اور وہ نام سن کر سجدےمیں چلی گئیں تھیں۔
تابش خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کافی کرکٹ کھیل چکا ہوں ،اسٹیڈیم کی کنڈیشن سمجھتا ہوں، خواب تب پورا ہوگا جب اپنے شہر میں ٹیسٹ ڈیبیو کاموقع ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز، قومی اسکواڈ کا اعلان، تابش خان شامل
کراچی کے 36 سالہ فاسٹ بولر تابش خان ڈومیسٹک کرکٹ میں 18 سال کا تجربہ رکھتے ہیں جبکہ انہوں نے اب تک اپنے فرسٹ کلاس کیریئر میں 598 وکٹیں بھی حاصل کررکھی ہیں۔
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ
اوپنرز: عابدعلی ، عمران بٹ اور عبداللہ شفیق ، مڈل آرڈر بیٹسمین: بابر اعظم ، اظہر علی ، فواد عالم ، کامران غلام ، سلمان علی آغا اور سعود شکیل ۔
آل راؤنڈرز: فہیم اشرف اور محمد نواز۔
وکٹ کیپرز : محمد رضوان اور سرفراز احمد
اسپنرز: نعمان علی ، ساجد خان اور یاسر شاہ
فاسٹ بولرز: حارث رؤف ، حسن علی ، شاہین شاہ آفریدی اور تابش خان ۔