اسلام آباد : جماعت اسلامی نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں تبلیغی جماعت پرپابندی کے خلاف قرارداد جمع کرادی۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی نے تعلیمی اداروں میں تبلیغی جماعت پرپابندی کے خلاف سینیٹ اورقومی اسمبلی میں التواء کی تحریکیں جمع کرادیں۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکمرانوں نے مغرب کی خوشنودی کےلئےپابندی عائد کی، سینیٹ میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اورقومی اسمبلی میں پارٹی پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ نے تحریک جمع کرائی۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ تبلیغی جماعت پرپابندی ملک میں قرآن و سنت کی تعلیمات روکنے کے مترادف ہے ،تعلیمی اداروں میں ناچ گانے اور مخلوط پروگراموں کی سرپرستی کی جارہی ہے ۔
تعلیمی اداروں کے تقدس کو پامال نہ کیا جائے، بے حیائی پر مبنی فیشن شوز پر پابندی عائد کی جائے۔
قرارداد میں اسلام کی تبلیغ و ترویج کیلئے تبلیغی جماعت کی خدمات ناقابل فراموش قراردیتےہوئےکہا گیا کہ حکمران مغرب کو خوش اور اللہ کو ناراض کررہےہیں،تبلیغی جماعت کےتعلیمی اداروں میں داخلے پرپابندی فوری اٹھائی جائے۔