بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ تبو نے امیتابھ بچن کے ساتھ آر بالکی کی 2007 کی مشہور فلم ’چینی کم‘ میں ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ تبو اور امیتابھ بچن 2003 کی فلم ’باغبان‘ میں اسکرین شیئر کرسکتے تھے لیکن تبو نے اس کردار کو قبول نہیں کیا جس کے بعد یہ کردار ہیما مالنی نے اد اکیا۔
فلمساز روی چوپڑا کی اہلیہ پروڈیوسر رینو چوپڑا نے انکشاف کیا کہ فلم میں امیتابھ بچن کی بیوی کا کردار ادا کرنے کے لیے تبو پہلی پسند تھیں تاہم اداکارہ نے اس کردار کو ٹھکرا دیا جو آخرکار ہیما مالنی کے پاس چلا گیا۔
اداکارہ تبو اس وقت 36 سال کی تھیں جب کہ امیتابھ بچن کی عمر 65 برس تھی۔
رینو نے بتایا کہ اگرچہ تبو باغبان کی کہانی سن کر بہت متاثر ہوئیں لیکن انہوں نے فلم کا حصہ بننے سے انکار کیا، میں نے سوچا کہ وہ یقینی طور پر فلم کو ہاں کہنے والی ہیں لیکن میرے ساتھ بیٹھے شخص نے بتایا کہ جب تبو کسی فلم کا اسکرپٹ سن کر روتی ہے تو وہ فلم کبھی نہیں کرتی۔
پروڈیوسر کے مطابق جب تبو سے انکار کی وجہ پوچھی گئئی تو انہوں نے کہا کہ وہ چار بچوں کی ماں کا کردار ادا نہیں کرنا چاہتیں، اس لیے روی جی مجھے معاف کردیں۔
بعدازاں تبو کی خالہ نے اس کردار کو مسترد کرنے پر ان کی سرزنش کی جب فلم دو سال بعد تھیٹر پر ریلیز ہوئی تو تبو حیدرآباد میں تھیں اور وہ اپنی خالہ اور چچا کے ساتھ فلم دیکھنے گئی تھیں، انہوں نے بتایا کہ انہیں فلم کی پیشکش ہوئی تھی لیکن اس کردار کے لیے انکار کردیا۔
تبو کی خالہ نے سن کا انہیں ڈانٹا اور کہا کہ ’یہ چپل نکال کر تمہارے سپر ماروں گی، تم نے اس فلم کو کیوں نہیں کیا۔
رپورٹ کے مطابق ہیما مالنی نے بھی شروع میں چار جوان بچوں کی ماں کا کردار ادا کرنے سے پہلے انکار کیا تھا لیکن والدہ کے اصرار پر انہوں نے کردار کے لیے رضامندی ظاہر کی۔