تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

عمر اکمل کو زیادہ سزا کیوں ہوئی؟ تفضل رضوی نے بتادیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے قانونی مشیر تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کو الزامات پر وضاحتیں دینے پر زیادہ سزا ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ عمر اکمل فکسنگ کیس کی تفصیلی سماعت ہوئی، عمر اکمل نے نان رپورٹنگ کا اعتراف کیا لیکن آج وضاحت پیش کرتے رہے اس لیے انہیں زیادہ سزا دی گئی۔

پی سی بی کے قانونی مشیر کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کے پاس تفصیلی فیصلے کے بعد 14 روز میں اپیل کرنے کا حق ہوگا۔

تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ تفصیلی فیصلے کے بعد علم ہوگا عمر اکمل پر پر پابندی کا اطلاق کب سے ہوگا، عمر اکمل پر ایک نہیں 2،2 چارجز تھے۔ جج نے ان کو کئی بار موقع دیا لیکن وہ وضاحتیں پیش کرتے رہے۔

مزید پڑھیں: عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل محمد عرفان اور محمد نواز نے پی سی بی کے الزامات کو تسلیم کیا تھا۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ڈسپلنری پینل نے مڈل آرڈر بیٹسمین پر ہر قسم کی کرکٹ کے دروازے بند کردیے ہیں۔

مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل پر الزام تھا کہ انہوں نے میچ فکسنگ کی پیشکش اور روابط کے بارے میں متعلقہ حکام کو بروقت آگاہ نہیں کیا تھا۔ بعد ازاں اینٹی کرپشن کوڈ کی دو بار خلاف ورزی پر عمر اکمل کو نوٹس آف چارج جاری کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -