تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

برطانیہ میں پاکستانی نژاد مسلم خاتون کیلئے بڑا اعزاز

لندن: پاکستانی نژاد مسلم خاتون تفہین شریف برطانیہ کے علاقے ٹیمسائیڈ کی ڈپٹی میئر منتخب ہوگئی ہیں۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی تفہین شریف انگلینڈ کے علاقے ٹیمسائیڈ سے ڈپٹی میئر منتخب ہونے والی پہلی ایشیائی مسلم خاتون بن گئی ہیں۔

تفہین شریف کا تعلق لیبر پارٹی سے ہے اور 2012 میں کونسلر بھی منتخب ہوچکی ہیں۔

خیال رہے کہ تفہین زمانہ طالب علمی سے ہی سیاست میں حصہ لے رہی ہیں، انہیں سب سے کم عمر نوجوان کونسلر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

ڈپٹی میئر منتخب ہونے کے بعد تفہین کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا معاملہ انسانی ہمدردی کا ہے اور اس کے لیے ایک سنجیدہ حل کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غربت میں زندگی گزارتی پاکستانی نژاد خاتون اچانک مالدار بن گئیں

نو منتخب ڈپٹی میئر کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، ہم سب کو اس مسئلے کے حل کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا اور میں ہر فورم پر مسئلہ کشمیر پر بات کروں گی۔

Comments

- Advertisement -