اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

طاہر انجم اور نیلی پری کا ڈرامہ بے نقاب ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی کارکن نیلی پری عرف انیلہ ریاض اور ن لیگ کلچرل ونگ کے صدر و کامیڈین طاہر انجم کا ڈرامہ بے نقاب کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ طاہر انجم اور نیلی پری نے شہرت کے لیے ڈرامہ رچایا تھا دونوں پہلے سے ہی ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تشدد کرنے والی نیلی پری اور طاہر انجم کا واقعہ پری پلان تھا، انیلہ ریاض، طاہر انجم کا پہلے سے ہی رابطہ ہے، دونوں نے پولیس کے سامنے پلان کا اعتراف بھی کرلیا۔

- Advertisement -

واقعے سے پہلے طاہر انجم اور انیلہ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، دونوں نے شہرت حاصل کرنے کے لیے پلان بنایا تھا، پولیس افسران نے اصل معاملے سے متعلق اعلیٰ حکام کو آگاہ کردیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ انیلہ ریاض عرف نیلی پری کو طاہر انجم کے گھر سے ہی گرفتار کیا گیا تھا، طاہر انجم نے پولیس کو بتایا تھا کہ انیلہ معافی مانگنے آئی ہے۔

طاہر انجم اور انیلہ ریاض کی وقوعہ سے قبل بھی کئی بار رابطہ ہوا، پولیس نے طاہر انجم کا سی ڈی آر ریکارڈ بھی حاصل کرلیا ہے۔

واضح رہے پی ٹی آئی کی ورکر انیلہ نے ن لیگی کلچرل ونگ کے رہنما طاہرانجم کی پٹائی کردی تھی ، انیلہ نے طاہر انجم کو بھوک ہڑتالی کیمپ کے باہرگریبان سے پکڑاتھپڑ مارے ، منہ نوچا اور کپڑے بھی پھاڑدیے تھے۔

بعد ازاں پولیس نے ن لیگ کلچرونگ کے صدر طاہر انجم پر تشدد کرنیوالی پی ٹی آئی کی کارکن کو گرفتار کرلیا تھا۔

Comments

اہم ترین

احمر کھوکھر
احمر کھوکھر
احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

مزید خبریں