لاہور : چیئرمین ایگزیکٹو کونسل جنوبی پنجاب چوہدری طاہر بشیر چیمہ نے کہا تحریک انصاف سے ہاتھ ملانے کامقصد جنوبی پنجاب کا وعدہ تھا، آج وعدے کی تکمیل ہوتی نظر آ رہی ہے، عثمان بزدار پنجاب کے نمبر ون وزیر اعلی ثابت ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایگزیکٹو کونسل جنوبی پنجاب چوہدری طاہر بشیر چیمہ نے اپنے بیان میں کہا صوبہ جنوبی پنجاب محاذکی بنیاد عام انتخابات سے قبل رکھی گئی، تحریک انصاف سے ہاتھ ملانے کامقصد جنوبی پنجاب کا وعدہ تھا۔
طاہربشیرچیمہ کا کہنا تھا ہمارا عمران خان صاحب سے تحریری معاہدہ ہوا تھا، آج وعدےکی تکمیل ہوتی نظر آ رہی ہے، جنوبی پنجاب سےہی وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کیا گیا، عثمان بزدار پنجاب کے نمبر ون وزیر اعلی ثابت ہوں گے۔
تحریک انصاف سے ہاتھ ملانے کامقصد جنوبی پنجاب کا وعدہ تھا
چیئرمین ایگزیکٹو کونسل جنوبی پنجاب نے کہا عوام کو سیاسی معاملات کی پرواہ نہیں وہ وعدے کی تکمیل چاہتے ہیں، جتنے زیادہ ایڈمنسٹریٹو یونٹ ہوں گے وفاق مضبوط ہوگا،طاہربشیرچیمہ
ان کا کہنا تھا بہاولپور صوبے کی بحالی پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا، بہاولپور صوبےکےلیے ٹیکس وصولی اوردیگر معاملات کو دیکھنا ہوگا، جنوبی پنجاب صوبے کی کوئی سیاسی جماعت مخالفت نہیں کر سکتی۔
طاہربشیرچیمہ نے مزید کہا صوبے کے دارالحکومت کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔