لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ امریکا جان لے، پاکستان کی سالمیت سے زیادہ کوئی چیز مقدم نہیں، اختلافات ایک طرف، ملک کےلیے ہم متحد ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے سوال کیا کہ بھارت کو افغانستان میں تھانے دار کیوں بنایا جارہا ہے، بھارت کو تھانے دار بنانے سے دہشت گردی میں اضافہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کومذہبی آزادی سےمتعلق واچ لسٹ پرڈالنا ناانصافی ہے، بھارت اور کئی ملکوں میں مسلمانوں کا خون بہایا جارہا ہے، بھارت اور ان ممالک کو واچ لسٹ میں کیوں نہیں ڈالا جاتا، پاکستان میں مذہبی آزادی پرمکمل ہم آہنگی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ حکمران اپنےذاتی مفادات کے لیے ہر چیز داؤ پرلگادیتےہیں، امریکی دھمکیوں پر حکومتی ردعمل مایوس کن ہے، نوازشریف رازکھولیں، تاکہ ہمیں بھی رازکھولنےکاموقع ملے، اگر نوازشریف راز نہیں کھولیں گے، تو انھیں ہارٹ اٹیک ہوسکتا ہے، کئی پڑوسی ممالک نوازشریف کی حکومت کاخاتمہ نہیں چاہتے۔
حکمران بہت جلد جیلوں میں ہوں گے: علامہ طاہر القادری
انھوں نے کہا کہ پاکستان نے انسداد دہشت گردی جنگ میں ہزاروں قربانیاں دیں، پاک فوج کے جوانوں نے شہادتیں پیش کیں، اربوں کا نقصان اٹھایا، امریکا پاکستان کے بغیر افغانستان میں امن نہیں لاسکتا۔
ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ امریکا نے کبھی پاکستان سے دوستی کا رشتہ رکھا ہی نہیں، امریکا کا پاکستان سے مفادات کا رشتہ ہے تو شکوہ کیسا، پاکستان کو بھی امریکا سےساتھ تعلقات پرازسرنو غور کرنا ہوگا۔
عمران خان اور زرداری میرے دائیں بائیں بیٹھیں گے: طاہر القادری
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشت گردی کوانسانیت کے لئے ناسورسمجھتے ہیں، دہشت گردی کےخلاف جنگ ہمارانظریہ ہے، پاکستان عرصےسے افغان پناہ گزینوں کوسنبھال رہا ہے، افغان پناہ گزینوں کو سنبھالنےمیں امریکا کا کیا کردار ہے؟
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔