لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ نواز شرف جیسے کرپٹ افرادریاست کے لئے خطرہ ہیں.
[bs-quote quote=”شہدائے ماڈل ٹاؤن کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ظالم کا خاتمہ ہوگا، مظلوم کو انصاف ملے گا” style=”style-2″ align=”left” author_name=”طاہر القادری”][/bs-quote]
ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان عوامی تحریک کے 29 ویں یوم تاسیس کے موقع پر کیا. ان کا کہنا تھا کہ چہرے بدلنے سے نظام نہیں بدلے گا.
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ ہم استحصالی قوتوں کے خلاف 28 سال سے جدوجہد کر رہے ہیں، ظالم کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کی قربانیاں ناقابل فراموش باب ہیں.
انھوں نے مزید کہا کہ عوامی تحریک نے دھاندلی زدہ انتخابی نظام کے خلاف تاریخی لانگ مارچ کیا، ہماری سیاسی جدوجہد آئین وقانون کی بالادستی کے لیے ہے.
ان کا کہنا تھا کہ 29 ویں یوم تاسیس پرماڈل ٹاؤن کےشہدا کوسلام پیش کرتا ہوں، شہدائے ماڈل ٹاؤن کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ظلم کا خاتمہ ہوگا، مظلوم کو انصاف ملے گا۔
نواز شریف نوجوانوں کو لاقانونیت پر اکسارہے ہیں، وہ ملک میں فساد چاہتے ہیں: طاہر القادری
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔