جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

ڈاکٹر طاہرالقادری2ہفتے کے دورے پر لندن روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری لاہور سے لندن کے لیے روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری غیر ملکی پرواز سے لندن روانہ ہوگئے، وہ پروازکیو آر629 کے زریعے براستہ دوحہ لندن پہنچیں گے۔

ترجمان عوامی تحریک کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری لندن اور برمنگھم میں دو ہفتے قیام کے دوران بین الاقوامی کانفرسز سے خطاب کریں گے اور طبی معائنہ بھی کروایں گے۔

ڈاکٹرطاہر القادری نے ایئرپورٹ روانگی سے قبل کارکنان سے ملاقات کی اور ملک وقوم کی امن و سلامتی کے لئے دعا بھی کی۔

گذشتہ روز پریس کانفرنس میں ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ نوازشریف کےاندربھی بانی ایم کیوایم چھپا ہوا ہے، شریف برادران کا نام نہاد احتساب ہورہا ہے، موجودہ نظام کےتحت 20سال میں بھی احتساب نہیں ہوگا، یہ سپریم کورٹ کوسپریم کورٹ اورقانون کوقانون نہیں مانتے۔

طاہر القادری کا کہنا تھا کہ نوازشریف اداروں اورملک کی معیشت کوبربادکررہےہیں، لیگی وزیر پاکستان کے لئے ہر روز مشکلات پیدا کررہےہیں، ملک میں سازش کےتحت انتشار پھیلایا جارہاہے، سازش ملک کی سالمیت اور وجود کیخلاف ہورہی ہے، قانون جب مضبوط ہوگاتوجرح ہوگی اوربلایا جائےگا۔


مزید پڑھیں : سیاست اور ریاست کے درمیان جنگ شروع کردی گئی ہے‘ طاہرالقادری


انکا کہنا تھا کہ حکومت کوپاکستان کی سالمیت کی کوئی فکر نہیں، حلف نامےمیں تبدیلی سےان کی چوری پکڑی گئی، حلف نامےمیں تبدیلی نہیں بہت بڑی سازش کی گئی۔

سربراہ پاکستان عوامی تحریک کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت سیاست اور ریاست کے درمیان جنگ شروع کر دی گئی ہے، یہ آئین کو نہیں مانتے‘ غیر آئینی، غیرقانونی غیراخلاقی اور دہشت گرد سیاست اور ریاست پر حملہ آور ہے اور، اس حملے میں تمام حکومتی ادارے سیاست کے ساتھ ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں