جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

طاہر القادری کا نواز شریف کے بیان پر ردعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: تحریک منہاج القرآن کے سربراہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ میری ظہیر الاسلام سمیت کسی بھی جنرل سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’خبر‘ میں طاہر القادری نے سابق وزیر اعظم کے حالیہ بیان پر ردعمل میں کہا کہ نواز شریف نے چند دن پہلے الزام لگایا تھا جس کو واضح انداز میں مسترد کیا اور انہوں نے آج وہی بات دہرائی ہے۔

طاہر القادری نے کہا کہ لگتا ہے نواز شریف کو وہم کا مرض ہوگیا ہے، ان کو کوئی غلط معلومات فراہم کر رہا ہے، نواز شریف کے الزامات کو دوبارہ مسترد کرتا ہوں، ظہیر الاسلام سمیت کسی بھی جنرل سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ لندن پلان کیا ہے اس بارے میں کچھ نہیں جانتا، کسی بھی جنرل سے کسی بھی ملک میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی، کوئی شخص نواز شریف کو جھوٹ بولتا ہے یا کوئی جھوٹ بلواتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دھرنے کے دوران سابق آرمی چیف راحیل شریف سے بانی پی ٹی آئی کے ہمراہ سب کے سامنے ملاقات ہوئی تھی، راحیل شریف کے ساتھ ملاقات کے وقت ظہیر الاسلام بھی موجود تھے۔

طاہر القادری نے کہا کہ راحیل شریف سے ملاقات ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ درج کرانے کیلیے دھرنے کے دوران ہوئی، سیاسی لیڈران ملاقات کرتے رہتے ہیں پہلے بھی ملاقات ہوئی اب بھی ہوتی ہے، چوہدری شجاعت، پرویز الٰہی، بانی پی ٹی آئی اور جہانگیر ترین سمیت کئی لیڈران سے ملاقات ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کے کسی افسر کی کبھی مجھ سے ملاقات نہیں ہوئی، سیاسی لیڈران نے ملاقاتوں میں مجھے کوئی یقین دہانی کرائی نہ کوئی پیغام پہنچایا، سیاسی معاملات پر سیاسی لیڈران سے ملاقاتیں ہوتی رہتی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں