لاہور : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ آج کاعدالتی فیصلہ ہوا کا خوشگوار جھونکا ہے، آج تین بجے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،انشااللہ جلد دونوں بھائی جیل میں ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کے فیصلے کے سربراہ پاکستان عوامی تحریک طاہرالقادری نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ نے مظلوموں کی مدد کی ہے، حکومت نے معصوم لوگوں کی جانیں لی ہیں۔
انشااللہ جلد دونوں بھائی جیل میں ہوں گے
ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ حکومت لوگوں کے جان ومال سے کھیل رہی ہے ، حکومت سے خیر کی توقع نہیں ہے ، حکومت رہنے کا جواز17جون 2014کو ہی ختم ہوگیا تھا، انشااللہ جلد دونوں بھائی جیل میں ہوں گے ، بڑابھائی پاناماکیس،چھوٹااب ماڈل ٹاؤن کیس میں پکڑاجائیگا۔
آج کاعدالتی فیصلہ ہواکاخوشگوارجھونکاہے
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ آج کاعدالتی فیصلہ ہواکاخوشگوارجھونکاہے، شدید دباؤ کے باوجود قابل احترام عدلیہ نے ردعمل نہیں دیا ، سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری رپورٹ متاثرین کو دی جائے، ہائیکورٹ نے ساڑھے3سال کی جدوجہد کو ایک مقام تک پہنچایا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ انصاف کا دروازہ کھلتا ہوا نظر آرہا ہے ، لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے ، رپورٹ جسٹس باقر نجفی کےدستخط سے مکمل ہے ، آج سے پہلے تک حکومت نے نہیں کہا کہ رپورٹ نامکمل ہے، حکومت قانون کی بالادستی سے کھلا انکار کررہی ہے، حکومتی وزیر3سال تک کہتے رہے رپورٹ شائع کرنےمیں اعتراض نہیں۔
آج تین بجے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے
سربراہ پی اےٹی نے کہا کہ آج تین بجے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، ہمارا ہر لائحہ عمل پر امن ہوتا ہے ، ہم قانون اورآئین کی بالادستی چاہتے ہیں، حکومت سے رپورٹ لے کر رہیں گے۔
رپورٹ میں فرقہ واریت کا کوئی وجود نہیں،یہ ان کی بددیانتی ہے
انکا مزید کہنا تھا کہ رپورٹ میں فرقہ واریت کا کوئی وجود نہیں،یہ ان کی بددیانتی ہے، ان کے کارناموں سے پردہ اٹھے تو کہتے ہیں ملک کو نقصان ہورہاہے، یہ لوگ جہاں جائیں گے ٹھوکر لگے گی ،ظالم بے نقاب ہونگے، ثالثی کی درخواست کریں گے نہ کوئی اس کی امید رکھے ،قانون ہمارا ثالث ہے۔