اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے لیے انصاف کے بند راستے جلد کھلیں گے،ڈاکٹر طاہر القادری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے لیے انصاف کے بند راستے جلد کھلیں گے،ملک میں قانون صرف غریبوں کیلئے ہے جب کہ امراء و حکمراں قتل کرکے بھی قانون سے آزاد ہیں۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ اور معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر طاہر القادری لاہور میں منہاج القرآن اورپاکستان عوامی تحریک مختلف ونگز کے صدور کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کی روک تھام کےلیے قوانین صرف غریبوں کےلیے ہیں طاقتوروں کےلیے نہیں،امراء و حکمراں قانون کی زد سے باہر رہتے ہیں تا ہم اب ایسا نہیں ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب سے متعلق سپریم کورٹ کے ججز کے ریمارکس آنکھیں کھولنے کےلیے کافی ہیں کرپشن ، ناانصافی اور نااہلی پاکستان کے سب سے بڑے مسائل ہیں،ان مسائل سے چھٹکارا حاصل کیے بغیرترقی یافتہ پاکستان کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیرنہیں ہوسکتا،کرپٹ حکمرانوں نے ریاست کے ڈھانچے کو مفلوج کردیا ہے۔

اس موقع پرلاہورمیں تیزی سے بڑھتے ہوئے بچوں کے اغواء کی واردتوں پرافسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مجرموں  کی بریت،لاہور کی شاہراہوں پر آوارہ گینگ کی کھلم کھلا فائرنگ اور لاہور ہی میں کم سن بچوں کے اغواء حکمرانوں کی نااہلی کا ثبوت ہیں یہ واقعات پنجاب کے دارالحکومت کے ہیں تو پورے پنجاب کا حال کیا ہوگا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں