اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

قوم اشرافیہ کی کرپشن کا جنازہ اٹھتے دیکھنا چاہتی ہے، طاہرالقادری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سربراہ پاکستان عوامی تحریک طاہر القادری نے کہا ہے کہ قوم بے تابی کے ساتھ پاناما کیس کے فیصلے کی منتظر ہے اوراشرافیہ کی کرپشن کاجنازہ اٹھتے ہوئے دیکھنا چاہتی ہے۔

وہ پاناما کیس کا فیصلہ کل سنائے جانے پر ردعمل دے رہے تھے انہوں نے کہا کہ منی ٹریل کے نام پرمضحکہ خیزخط تراشے گئے ہیں جو کہ سراسر جھوٹے نکلے۔

علامہ طاہر القادری نے کہا کہ پاناما پیپرز میں نام آنے کے بعد شریف خاندان کے مالی معاملات کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی اور دیگر اداروں کو دھمکیاں دی گئیں تاکہ شفاف احتساب سے باز رکھا جا سکے۔

 


پاناما کیس کا تاریخی فیصلہ کل صبح سنایا جائے گا* 


انہوں نے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی بلکہ حکمرانوں کو اس جہاں بھی اور اگلے جہاں بھی خون کا حساب دینا ہوگا انہیں خلاصی نہیں ملنے والی ہے۔

سربراہ پی اے ٹی طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ بے رحم احتساب کر کے مملکت خددادِ پاکستان کو کرپٹ اور ظالم حکمرانوں سے نجات دلائی جائے تاکہ ملک کا غریب سکون کا سانس لے سکے۔

علامہ طاہر القادری نے امید ظاہر کی کہ کل سپریم کورٹ پاناما کیس میں کرپٹ حکمرانوں کو نااہل قرار دے کر ملک میں نئی تاریخ رقم کرے گی جس کے بعد آئندہ ملک کو لُٹنے کی ہمت کسی میں نہیں ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں