اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، طاہرالقادری کا چیف جسٹس سےنوٹس لینے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ بلاجواز ہے، فوری واپس لیا جائے، میں چیف جسٹس سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، طاہر القادری کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام اور مزدور دشمنی ہے، شہریوں پر مزید بوجھ ڈالنے کے لیے قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نااہل وزیر اعظم نواز شریف کے کہنے پر عوام کو سزا دی جارہی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے رمضان المبارک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا، عوام کی محرومیوں کو دور کرنے کے بجائے ان پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا جارہا ہے۔

ن لیگ نے جاتے جاتے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

واضح رہے کہ ن لیگ نے اپنے دور حکومت کی آئینی مدت پوری ہونے کے آخری دنوں میں بھی جاتے جاتے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ڈیڑھ روپے سے لے کر ساڑھے تین روپے تک کا اضافہ کردیا ہے۔

خیال رہے کہ پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 87 روپے 70 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 98 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

شریف برادران کا سیاسی جنازہ اٹھنے والا ہے، ڈاکٹرطاہرالقادری

لائٹ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 3 روپے 55 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 68 روپے 85 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ  مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 41 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 79 روپے 87 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں