لاہور : سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ اشرافیہ کے دن گنے جا چکے ہیں ظالم حکمراں جلد قانون کے کٹہرے میں ہوں گے.
طاہر القادری لاہور میں واقع اپنے مرکزی دفتر میں جماعت کے اعلیٰ سطح کے رہنماؤں سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ حکومت نے اداروں کو تباہ کر دیا ہے.
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ جب ملک میں انصاف دستیاب نہیں ہوگا تو لوگوں کو مجبوراً انصاف کے لیےعوام سڑکوں پر آنے پر مجبور ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ ظالم حکمرانوں کو قانون کٹہرے میں لایا جائے.
انہوں نے مزید کہا کہ منصوبہ بندی کے تحت آئین بے حیثیت اورادارے پامال کیے گئے ہیں جس کے باعث بڑی اور واضح تبدیلی کے بغیر ریاست کو دوباہ آئین کی پٹڑی پر نہیں لایا جاسکتا ہے.
طاہر القادری نے کہا کہ پاک فوج کے افسران اور جوان ملکی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں اور قوم و ملک کے دفاع میں اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور اس ملک کی جانب دیکھنے والی ہر تیڑھی نگاہ کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا.