بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

ایوان وزیراعظم اور جاتی امراء اداروں کے خلاف سازشوں کے مراکز ہیں، طاہر القادری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ ایوانِ وزیراعظم اور جاتی امرا اداروں کے خلاف سازشوں کے مراکز ہیں۔

وہ ویڈیو لنک کے ذریعے لاہور میں تنظیم کے مرکزی دفتر کے ذمہ داروں سے گفتگو کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ معاشی اور نظریاتی دہشت گردی کا راستہ روکنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرلٹیروں اور قاتلوں کو کھلا چھوڑا گیا تو پاکستان کا وجود خطرے میں پڑجائے گا کیوں کہ جہاں انصاف نہیں ہوتا وہاں معاشرے تباہ ہوجاتے ہیں اس لیے ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف نہیں ملا تو بڑی تباہی آئے گی۔

سربراہ پی ٹی اے نے کہا کہ نا اہل شخص اور اس کے حواری اداروں کے خلاف اکٹھے ہوگئے ہیں اور مسلسل معزز اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں اور عوام کو اکسا رہے ہیں۔

طاہر القادری نے کہا کہ خواتین کی شمولیت کے بغیرترقی کا کوئی ہدف حاصل نہیں ہوسکتا اور ہمیں فخر ہے کہ قوم کی مائیں بہنیں اور بیٹیاں شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ساتھ کھڑی ہیں۔

علامہ طاہرالقادری نے کہا کہ قاتل حکمرانوں کی سوچ آج بھی بدنیتی پرمبنی ہے اور ماڈل ٹاؤن کی شہداء کے لواحقین انصاف کے منتظر ہیں انہیں انصاف دیا فراہم کیا جائے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں