لاہور : سربراہ پاکستان عوامی تحریک علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ تین بار عہدے سے فارغ کیے جانے والا نااہل اب بھی یہ سمجھ رہا ہے کہ سیاست میں اُس کی جگہ باقی بچی ہے اس خام و خیال سے جتنا جلدی باہر آجائیں خود اُن کے لیے اچھا ہے۔
ڈاکٹر طاہر القادری لاہور میں اپنی کورکمیٹی کے عہدیداروں سے تبادلہ خیال کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نوازشریف جس سویلین بالادستی کی بات کررہے ہیں اس میں فوج اور سپریم کورٹ پرحکومت کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم نے نوازشریف کی نااہلی کا فیصلہ نہ صرف یہ کہ تسلیم کرلیا ہے بلکہ مٹھائیاں بھی تقسیم کیں اور شکرانے کی نفل ادا کیے پوری قوم شہدائے ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو جیل میں دیکھنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی ٹریننگ لڑائی کرنا ہے اور اس بار اپنا سر پھوڑیں گے کیوں کہ حدیبیہ ریفرنس میں جیل ، ماڈل ٹاؤن کیس میں پھانسی ہوگی اور ملکی مفاد میں سیاسی جماعتوں کو یکجا دیکھنا چاہتا ہو۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ جب جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ آنے پروہ ہنگامہ برپا ہوگا کہ قوم پاناما کیس کو بھول جائے گی اور شریف برادران کو منطقی انجام تک پہنچتا دیکھے گی۔