بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ذمہ داران مستعفی نہ ہوئے تو پنجاب حکومت گرا دیں گے، طاہر القادری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ اور منہاج القرآن کے بانی ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ لاہور کا موسم جلد گرم ہونے والا ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار شہباز شریف مستعفیٰ نہیں ہوں گے تو ہم انہیں سکھا دیں گے اور پنجاب حکومت کو گرا دیں گے۔

اے آر وائی کے پروگرام الیونتھ آور میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئےڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ باقر نجفی کمیشن رپورٹ اعلیٰ تحقیقات پر مبنی ہے جس میں رانا ثنا اللہ اور شہباز شریف کو منصوبہ ساز بتایا گیا ہے، مقدمے کے اختتام پر رانا ثنا پھانسی چڑھ جائیں گے۔

طاہر القادری کا کہنا تھا کہ منہاج القرآن سیکریٹریٹ پر حفاظتی بیریئرز غیر قانونی نہیں بلکہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر لگائے گئے تھے، باقی نجفی رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ تجاوزات ہٹانے کے لیے 12 تھانوں کا لشکر آیا تھا۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ  شہبازشریف سرینڈرنہیں کریں گےتوہم انہیں سکھادیں گے کیونکہ ماڈل ٹاؤن میں منصوبہ بندی کےتحت لوگوں کوقتل کیاگیا، ہاں اگر عدالتیں شہباز شریف کو بے گناہ قرار دیں گی تو کسی قسم کا احتجاج نہیں کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اب کی باراحتجاج کافیصلہ کیاتودیگرجماعتیں بھی ساتھ ہوں گی، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف نے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کی یقین دہانی کروائی، جلد پی پی ایک طرف اورتحریک انصاف میرے دوسری طرف نظر آئے گی۔

طاہر القادری کا کہنا تھا کہ حکومت گراؤتحریک میں بھی پی پی،پی ٹی آئی ہماراساتھ دیں گی، اگر حکومت پنجاب نےسرینڈرنہ کیاتواسے گرا دیں گے، پہلےاحتساب، پھراصلاحات، پھرانتخابات ہونےچاہئیں۔

طاہر القادری نے مطالبہ کیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کےلئے پاناماطرزکی جےآئی ٹی بنائی جائے اور اُس نگرانی جسٹس باقی نجفی کے سپرد کی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں