اسلام آباد : سابق ایم ڈی پی ٹی وی عطا الحق قاسمی کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب جھوٹی ہیں کسی سے مخلص نہیں، مریم اورنگزیب کو میرا پتا تھا نہ کسی صحافی کا، فیصلے پر اپیل کروں گا مسترد ہوئی توجیل جاؤں گا۔
تفصیلات کے مطابق سابق ایم ڈی پی ٹی وی عطا الحق قاسمی نے مریم اورنگزیب پر سنگین الزامات عائد کردیئے اور کہا مریم اورنگزیب جھوٹی ہیں کسی سے مخلص نہیں ، انھوں نے مریم اورنگزیب نےمیرےخلاف جھوٹا کیس بنایا، کچھ نہ ملا تو میرے خلاف پروگرام کے بجٹ کا کیس بنادیا۔
[bs-quote quote=”پرویزرشیدعظیم ہے،ساراملبہ خود پر لے کر نوازشریف کوبچالیا” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]
عطاالحق قاسمی کا کہنا تھا کہ پروگرام کےپروموتک کاخرچہ میرے کھاتےمیں ڈالاگیا، استعفے میں بتایاتھاکہ ان لوگوں کی وجہ سےمستعفی ہورہاہوں، کچھ اور بھی پردہ نشین ہیں جنہوں نے گند اچھالا۔
سابق ایم ڈی پی ٹی وی نے کہا استعفےسےپہلےنوازشریف کولکھا،ٹولےنےرکاوٹیں ڈالیں، مریم اورنگزیب کو میرا پتا تھا نہ کسی صحافی کا، چیئرمین بننےسے انکار کیا ،پرویزرشید کے کہنے پر حامی بھری، پرویزرشیدعظیم ہے،ساراملبہ خود پر لے کر نوازشریف کوبچالیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بطورچیئرمین میرےپاس کوئی انتظامی اختیارنہیں تھا، کچھ لوگ نوازشریف کو پھنسانا چاہتے تھے، فیصلےپراپیل کروں گامستردہوئی تو جیل جاؤں گا۔
مزید پڑھیں : سپریم کورٹ نےعطاالحق قاسمی کی تعیناتی کوغیرقانونی قرار دے دیا
عطاالحق قاسمی نے کہا 76 سال کےشخص کوکسی نےجیل میں ڈالناہےتوڈال دے، مر بھی گیا تو میری کتابیں گواہی دیں گی کہ میں کیا تھا۔
یاد رہے نومبر میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق ایم ڈی پاکستان ٹیلی ویژن کی تقرری کو غیرقانونی قرار دیا تھا،48 صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے تحریر کیا۔
واضح رہے کہ عطاالحق قاسمی کو 23 دسمبر2015 کو پاکستان ٹیلی ویژن کا چیئرمین تعینات کیا گیا تھا۔