بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری لندن روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب) کو اپنی ساکھ بحال کرنے کا موقع ملا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری غیر ملکی پرواز سے لندن روانہ ہوگئے۔ ترجمان عوامی تحریک کا کہنا ہے کہ طاہرالقادری لندن ،مانچسٹر میں بین الاقوامی کانفرنس سےخطاب کریں گے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری کی واپسی سے متعلق ترجمان عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری 31اگست کووطن واپس پہنچیں گے۔

لندن روانگی سے قبل لاہورایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ عدالت نے نوازشریف کو 3 بار بے گناہی ثابت کرنےکا موقع دیا۔

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے تین ماہ نوازشریف کو مہلت دی جبکہ شریف خاندان کو تیسری بار نیب نے موقع دیا ہے۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف پیش نہ ہوئے تونیب کو گرفتارکرنےکا اختیار ہے جبکہ نوازشریف کسی بھی وقت گرفتار ہوسکتے ہیں۔


پاناما کیس : نوازشریف اوران کے بچے دوسری پیشی پر بھی نہ آئے


طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کےلواحقین کو انشا اللہ انصاف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ ہر صورت منظرعام پر آئے گی۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امید ہے نیب چور پکڑنے میں اپنا کردار اداکرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آئین میں ترمیم نہیں کرسکے گی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں