جمعرات, جون 20, 2024
اشتہار

’شہباز شریف نے اپنے خطاب پر عمل کرنا ہے تو پہلے خود مستعفی ہوں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) تیمور جھگڑا کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے جو خطاب کیا اس پر عمل کرنا ہے تو پہلے خود مستعفی ہوں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اعتراض ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے تیمور جھگڑا نے وزیر اعظم کے قوم سے خطاب پر ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ہوتے ہوئے ترقی کا سفر شروع نہیں ہو سکتا، یہ فارم 47 کی حکومت ہے جس کے پاس عوام کامینڈیٹ ہی نہیں۔

تیمور جھگڑا نے کہا کہ بحرانوں میں ایک موقع ہوتا ہے کہ ہم بنیادی اصلاحات کر لیں، بنیادی اصلاحات کرنے کا موقع گزر چکا ہے، بجٹ پیش کر کے یہ سمجھ رہے ہیں حالات بہتر ہوگئے تو غلط فہمی ہے، بجٹ کے بعد انہیں صورتحال کا علم ہو جائے گا۔

- Advertisement -

سابق وزیر خزانہ خیبر پختونخوا نے کہا کہ تنخواہ دار طبقہ ویسے ہی پسا ہوا تھا انہیں مزید دفنانے کی تیاری کر لی گئی ہے، 25 فیصد جو تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا اس کی لاگت 1500 ارب روپے ہوگی، حکومت کے ایکشن سے ہی نظر آئے گا کہ وہ معیشت کی بہتری کیلیے کتنی سنجیدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ 10 سے 15 لوگ بناتے ہیں اور 4، 5 اداروں کو 3ماہ کے بونس دے دیے، بجٹ میں کہاں اخراجات میں کمی کے اقدامات نظر آ رہے ہیں، حیرت کی بات ہے وفاق کا بجٹ منفی اور پنجاب کا سرپلس میں جا رہا ہے، شہباز شریف نے پروجیکٹ منیجر کی طرح پنجاب کو چلایا اس سے باہر نکلنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایکنک کی سربراہی وزیر خزانہ کے پاس ہوتی ہے کیونکہ ملک بھر کے منصوبے ہوتے ہیں، ایکنک کی سربراہی وزیر اعظم اپنے پاس رکھیں گے تو ان کے پاس اتنا وقت ہوگا؟ وزیر اعظم وقت نہیں دیں گے تو اربوں روپے کے منصوبے تاخیر کا شکار ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں