جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

وفاقی اور پنجاب حکومت سے گزارش ہے بانی پی ٹی آئی سے ملنے دیں، تیمور سلیم

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت سے گزارش ہے پارٹی رہنماؤں کو عمران خان ملنے دیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر پارٹہ رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کیلیے آئے تھے لیکن پنجاب حکومت نے نہیں ہونے دی، سابق وزیر اعظم نے خود ہمارے نام ملاقات کیلیے دیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ تو آگیا مگر عمران خان کا کچھ نہیں بنا، خواجہ آصف

سابق صوبائی وزیر کے پی نے کہا کہ ملاقاتوں میں رکاوٹیں ڈالنے سے پتا چلتا ہے ملک کس طرح چلایا جا رہا ہے، حکومت سے گزارش ہے نفرتیں نہ بڑھائیں۔

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ملاقاتوں میں رکاوٹوں پر عدالت سے رجوع کریں گے

مشیر اینٹی کرپشن کے پی مصدق عباسی نے کہا کہ عمران خان سے صوبے کے مسائل پر گفتگو کیلیے آیا تھا، صوبے میں میں ویلفیئر اور گورننس پر ان سے ہدایات لینے آیا تھا۔

مصدق عباسی نے کہا کہ پانچویں بار عمران خان سے ملاقات کیلیے آیا ہوں لیکن ملنے نہیں دیا گیا، ملاقاتوں میں رکاوٹ ڈالنے سے حکومت کے مائنڈسیٹ کا پتا چلتا ہے۔

قبل ازیں، وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقا کی جو ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی جس میں پارٹی امور اور سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی، علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو صوبائی معاملات پر بریف کیا جبکہ سابق وزیر اعظم نے صوبائی تنظیم کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایت کر دی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا جبکہ بانی پی ٹی آئی نے صوبے میں کرپشن کے خاتمے کیلیے خصوصی ہدایات دیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں