اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

تائیوان زلزلہ: دل دہلا دینے والے مناظر کی تصاویر و ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

تائیوان کے مشرقی حصے میں 7.4 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی جس کے بعد سونامی وارننگ جاری کردی گئی۔

جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز تائیوان کے ہوالیان شہر سے 18 کلومیٹر (11 میل) جنوب میں 34.8 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا جبکہ جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے زلزلے کی شدت 7.5 بتائی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تائیوان میں آنے والا زلزلہ اتنا شدید تھا کہ اس نے جاپان کے جنوبی جزیروں کو بری طرح ہلا کر رکھ دیا، متعدد عمارتین منہدم ہوگئیں۔

- Advertisement -

حکام نے شہریوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایات جاری کردی ہیں اس کے علاوہ رہائشی علاقوں سے لوگوں کوانخلا کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

حکام کا بتانا ہے کہ تائیوان سے ایک سو دس کلو میٹرفاصلے پر واقع یونا گونی علاقے میں سونامی پہنچ چکا ہے، جہاں تیس سینٹی میٹرتک بلند لہریں ریکارڈ کی جا رہی ہیں، خدشہ ہے چند گھنٹوں میں یہ لہریں مزید بلند ہوں گی۔

رپورٹ کے مطابق تائیوان میں زلزلے سے اب تک 7 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ 700 سے زائد افراد زخمی ہیں جنھیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

زلزلے سے ہونے والی تباہ کاریاں

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں