تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

تاج محل کے خُمار نے برائن لارا کی نیند اڑا دی

ویسٹ انڈیز کے عالمی ریکارڈ یافتہ بلے باز اور سابق کپتان برائن لارا کو محبت کی علامت تاج محل دیکھنے کے خیال نے رات بھر سونے نہ دیا۔

بھارت کے شہر آگرہ میں واقع تاج محل نہ صرف لازوال محبت کی انمول نشانی ہے بلکہ یہ دنیا کے سات عجوبوں میں بھی شامل ہے جس کی کشش دنیا بھر سے لوگوں کو ہندوستان کھینچ کر لے آتی ہے۔

تاج محل کے سحر میں ایک زمانہ گرفتار ہے اور ان ہی میں شامل ہیں ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز عالمی ریکارڈ ہولڈر بلے باز اور سابق کپتان برائن لارا جو تاج محل دیکھنے آگرہ آئے تو اس کے دیدار کے لیے ایک رات گزارنا بھی ان کے لیے صدیوں کے برابر اور انتہائی دشوار ہوگیا اور وہ رات بھر کروٹیں بدلتے رہے، یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ برائن لارا کا ہی کہنا ہے۔

برائن لارا اس اتوار کی شام مغل بادشاہ شاہ جہاں اور ان کی محبوب بیوی ممتااز محل کی محبت کی نشانی تاج محل دیکھنے آگرہ آئے تھے لیکن ان کے وہاں پہنچنے تک تاج محل سیاحوں کے لیے بند ہوچکا تھا۔

تاج محل دیکھنے کی خواہش نے انہیں رکنے پر مجبور کردیا اور مقامی ہوٹل میں رات قیام کے بعد وہ پیر کی صبح ہی تاج محل پہنچ گئے، انہوں نے عام سیاحوں کی طرح تاج محل کی سیر کی اور سیکیورٹی اہلکاروں اور سیاحوں کی درخواست پر ان کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائیں۔

اس موقع پر برائن لارا نے تاج محل کے لیے اپنی بے چینی سے لوگوں کو آگاہ کیا اور کہا کہ وہ اس عجوبے کو دیکھنے کے لیے کافی بےچین تھے اور رات انہوں نے کروٹیں بدلتے ہوئے گزاری ہے، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اس سے قبل انیس سو چوراسی میں تاج محل دیکھنے آئے تھے لیکن اس وقت وہ بہت چھوٹے تے۔ اس بار تاج محل کافی اچھا لگا ہے، یہ واقعی ایک عجوبہ ہے۔

Comments

- Advertisement -