اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

آرمی چیف قمر باجوہ اور تاجک صدر کے درمیان اہم ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : تاجک صدر امام علی رحمان نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ سے ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خطے میں قیام امن کی کاوشوں کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آج آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات ہوئی اور دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور خطے کی سیکیورٹی سے متعلق معاملات پر گفت و شنید ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف قمر باجوہ نے ایس سی او میں پاکستان کی رکنیت کے لیے تعاون پر تاجک صدرکا شکریہ ادا کیا اور چار ملکی انسداد دہشت گردی فورم کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی اور اس ضمن میں کی گئی کاوشوں کو سراہا۔

اسی سے متعلق : پاکستان نے دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم کردیں، آرمی چیف

تاجک صدر امام علی رحمان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے میں پائیدار امن کے لیے پاک فوج کی قربانیاں قابل ستائش ہیں اور پاک فوج کی کامیابیوں کے لیے دعاگو ہیں۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف قمر باجوہ سرکاری دورے پر تاجکستان پہنچ گئے

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں دیرپا امن کے لیے افغان فریقین کے درمیان مذاکرات کو فروغ دینا چاہیے اور پاک تاجکستان کے دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے اور رابطوں پر زور دیا گیا.


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس  وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں